هفته,  20 دسمبر 2025ء
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری ہونے کی توقع ہے۔

خطہ پوٹھوہار، میانوالی، بھکر، نور پور تھل اور لیہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برفباری کی توقع ہے۔

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بہاولنگر، اوکاڑہ ، ساہیوال، ملتان، قصور ، خانیوال، خانپور اور بہاولپور میں دھند رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای میں سرد ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

رحیم یار خان اور گرد و نواح میں اسموگ کا امکان ہے، چاغی ، نوشکی، واشک، پنجگور، کیچ، گوادر، کوئٹہ، قلات، مستونگ، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

زیارت، ہرنائی، چمن، موسیٰ خیل ، ژوب میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند اور اسموگ رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں