جمعرات,  18 دسمبر 2025ء
سہیل آفریدی اور دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ، مخلتف مقامات پر نوٹس چسپاں
سہیل آفریدی اور دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ، مخلتف مقامات پر نوٹس چسپاں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی شروع  کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر مختلف جگہوں پر نوٹس چسپاں کر دیئے گئے، جوڈیشل کمپلیکس میں بھی مختلف مقامات پر طلبی کے نوٹسز لگائے گئے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے سیکشن 87 کے حکمنامے کی روشنی میں نوٹسز آویزاں کیے گئے ہیں ، سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے یا روپوش ہیں، ملزمان کی پیشی سے متعلق یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے، عدالت پیش نہ ہونے پر ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں