جمعرات,  18 دسمبر 2025ء
اسلام آباد عدالت کا جعلی حکیم نواز شریف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے جعلی حکیم نواز شریف کے خلاف صحافیوں پر حملے کے مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت نے اس وقت کیا جب ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا اور تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہوئے۔

مدعی مقدمہ صحافی اپنے وکیل حسیب جیلانی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور مقدمے کے چالان کے بارے میں استفسار کیا، جس پر بتایا گیا کہ ابھی تک چالان عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے ملزم کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزم کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ کیس کی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ مدعی مقدمہ نے حملے میں دیگر افراد شہباز شریف، عبداللہ، عظیم، معاذ، بلال وغیرہ کو بھی نامزد کیا تھا، لیکن ایک ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود تفتیشی افسران نہ تو ان کی گرفتاری میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ ہی عدالت سے وارنٹ حاصل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل نہیں کی گئی اور میڈیکل رپورٹ آنے کے باوجود دفعات شامل نہیں کی گئیں، جس سے تفتیشی افسران کی غیر سنجیدگی اور ممکنہ جانبداری واضح ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا پاسپورٹ بلیک لسٹنگ کیس میں امیگریشن ڈپارٹمنٹ کو نوٹس

مزید خبریں