لاہور(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو علالت کے باعث انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق میاں منظور وٹو کئی روز سے شدید علیل تھے ، ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
میاں منظور وٹو سپیکر پنجاب اسمبلی بھی رہے انہوں نے 3 بیٹے اور 4 بیٹیاں سوگواران میں چھوڑی ہیں۔
مزیدپڑھیں: ٹک ٹاکر پیاری مریم کے انتقال سے قبل کا آخری ولاگ وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
صدر مملکت آصف زرداری اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے منظور وٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔











