پیر,  15 دسمبر 2025ء
پاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں (FM-90(N) ER) سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کے دوران ہوائی ہدف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور تیاریوں کو تقویت ملی۔

مزید پڑھیں: پارک ویو سٹی یا بحریہ ٹاؤن: ’غیرقانونی تعمیرات کا خمیازہ متوسط طبقہ ہی اٹھاتا ہے‘

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس مشق کا مشاہدہ کیا اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور عملی قابلیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحریہ ہر صورت ملک کے سمندری دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں