اتوار,  14 دسمبر 2025ء
باجوہ نے فیض حمید سے کہا رانا بہت موٹا ہو گیا ، جیل میں اسمارٹ تھا ، دوبارہ اسمارٹ بناؤ ، رانا ثناء

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ اور فیض حمید سے بات ہوئی، جنرل باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہو گئے ہو، جیل میں بہت اسمارٹ تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا فیض، رانا صاحب کو دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔ اس پر میں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللّٰہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملات فیض حمید، جنرل باجوہ اور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہی چل رہے تھے۔

مزید پڑھیں: سال2018کے حالات کے ذمہ دار جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، کورٹ مارشل ہونا چاہیے،خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی مرضی کے بغیر جھوٹا مقدمہ بنائے اور اگلے دن اس کا کورٹ مارشل نہ ہو۔

مزید خبریں