اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے بارشوں کےدو اسپیلز کی پیشگوئی کردی جس سے ملک میں جاری خشک سردی کی لہر ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 15دسمبر تک مری آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے جس کے بعد19 دسمبرکومغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔
جڑواں شہروں میں صرف بوندا باندی متوقع ہے،21 دسمبرتک مختلف علاقوں میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے،دن کا درجہ حرارت 5 ڈگری تک گرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی ، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، اسکول بند
دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ بالائی خیبر پختونخوا کے علاقے ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کےعلاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری ہوگی،دن کےدرجہِ حرارت تین سےچاربعض علاقوں میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گرسکتے ہیں،رات کے درجہِ حرارت میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق دسمبر کے آخر اورجنوری کے شروع میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔اس وقت جڑواں شہروں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔











