اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کے مطابق مختلف 6 کارروائیوں میں 62.39 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 1 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں
سیالکوٹ میں ایک یونیورسٹی کے نزدیک رکشہ میں سوار دو خواتین اور ایک مرد سے ایک کلو آئس برآمد ہوئی، تینوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتے تھے۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار
دیگر کارروائیاں
-
راولپنڈی: کوریئر آفس میں نیدرلینڈ سے آئے پارسل سے 3400 ایکسٹیسی گولیاں (وزن 1.392 کلوگرام) برآمد۔
-
اسلام آباد (G-13): گاڑی سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔
-
حیدرآباد (نیشنل ہائی وے): ایک ملزم سے 10.8 کلوگرام چرس برآمد۔
-
دالبندین، ضلع چاغی: کارروائی میں 40 کلوگرام افیون برآمد۔
-
ڈی آئی خان (چشمہ روڈ، مندران والا پل): پولی تھین بیگ سے 2 کلوگرام چرس برآمد۔
اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔











