جمعرات,  11 دسمبر 2025ء
پی ٹی آئی نے پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔

اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اور پارٹی آئین کو دیگر جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کےلیے اصلاحات ضروری قرار دی گئیں۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، ڈاکٹر عارف علوی ، حامد خان، اسد قیصر، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ  جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی تیاری کی جائے۔

مزید خبریں