اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے ، ریٹرننگ آفیسرز کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر کو آویزاں کریں گے۔
کاغذات 22 سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جائیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہو گی ،اپیلیں 5 سے 8 جنوری 2026 تک دائر کی جا سکیں گی، ٹربیونلز اپیلیں 9 سے 13 جنوری تک نمٹائیں گے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا بنایا گیامجسمہ سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے
الیکشن کمیشن کے مطابق کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہے ، امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو آویزاں کی جائے گی، انتخابی نشان 16 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے ۔











