کراچی(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک نے رواں برس کی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2025 کی ورکرز ترسیلات 3.18 ارب ڈالر رہیں، نومبر میں ترسیلات اکتوبر سے 7 فیصد کم رہیں جب کہ نومبر 2024 سے رواں مالی سال نومبر کی ترسیلات 9 فیصد زائد ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق نومبر 2025 میں سعودی عرب سے 75.3 کروڑ بھیجے گئے، اسی ماہ متحدہ عرب امارات سے 67.5 کروڑ ڈالر بھیجے گئے جب کہ 5 ماہ میں سعودی عرب سے 3.9 ارب ڈالر بھیجے گئے۔
مزید پڑھیں: برطانوی عدالت کا عادل راجہ کو ہرجانہ ادا کرنے اور معافی مانگنے کا حکم
اس کے علاوہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کی ترسیلات زر 16.14 ارب ڈالر رہیں، جولائی سے نومبر تک کی ترسیلات گئے مالی سال سے 9 فیصد زائد ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 ماہ میں عرب امارات سے 3.36 ارب ڈالر، برطانیہ سے2.34 ارب ڈالر بھیجےگئے جب کہ 5 ماہ میں امریکی ترسیلات زر 1.38 کروڑ ڈالر رہیں۔











