منگل,  09 دسمبر 2025ء
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 9 کارروائیاں کرتے ہوئے 2 غیر ملکیوں اور 2 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 51.64 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 47 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

کارروائیوں کی تفصیل:

  • اسلام آباد، جی-11: یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کے قبضے سے 300 گرام آئس اور 3 گرام کوکین برآمد۔

  • ایکسپریس وے فیض آباد: نائجیرین شہری سے 150 گرام آئس اور 2 گرام کوکین پکڑی گئی۔

  • چکلالہ گیریژن، راولپنڈی: کوریئر آفس میں برطانیہ سے آئے پارسل سے 12 گرام ویڈ برآمد۔

  • بالیلی، کوئٹہ: ٹریکٹر ٹرالی سے 30 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

  • موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد: گاڑی سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد، ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

  • بالیلی، کوئٹہ (دوسری کارروائی): گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

  • سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد: 2 ملزمان سے 4.8 کلوگرام افیون پکڑی گئی۔

  • آرسی ڈی روڈ حب: فیکٹری کے قریب ایک مسافر سے 2 کلوگرام آئس برآمد، ملزم گرفتار۔

  • بند روڈ لاہور: بس ٹرمینل کے قریب موٹر سائیکل سوار مرد و خاتون سے 1.075 کلوگرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد۔

اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

مزید خبریں