جمعه,  12 دسمبر 2025ء
سال 2026 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان سمیت کئی ممالک میں ہر سال سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے جن کے بعد ملازمین اور طلبہ اپنی چھٹیوں کو بہتر انداز میں گزارنے اور سیر و تفریح کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

اسی تناظر میں متحدہ عرب امارات نے سال 2026 کی ممکنہ چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

سال 2025 کے اختتام اور نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی یو اے ای میں تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

شہریوں کے ذہن میں یہ سوال تھا کہ پہلی سرکاری چھٹی کب ہوگی، کیونکہ اسلامی کیلنڈر چاند کی بنیاد پر طے ہوتا ہے جس کے باعث ہر سال چھٹیوں کی تاریخوں میں تبدیلی آتی رہتی ہے اور عوام اکثر کنفیوژن کا شکار رہتے ہیں۔

تاہم اب یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ یو اے ای میں نئے سال کی پہلی سرکاری چھٹی یکم جنوری 2026 کو ہوگی۔ نئے سال کی تقریبات کے بعد شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شیڈول اور پارکنگ فیس میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: حافظ آباد: سرکاری سکول چھٹی کے دن عیاشی کا اڈہ بن گیا، پولیس کا چھاپہ، دو خواتین گرفتار

یو اے ای کی 2026 کی متوقع سرکاری تعطیلات میں مجموعی طور پر بارہ چھٹیاں شامل ہیں۔ ان میں نیو ایئر کا دن، یکم شوال کو عید الفطر کے تین روز، نو ذوالحج کو یومِ عرفات، دس ذوالحج کو عید الاضحی کے مزید تین روز، پھر یکم محرم کو نئے اسلامی سال کی تعطیل، بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبی اور آخر میں دو سے تین دسمبر کو یو اے ای نیشنل ڈے شامل ہیں۔

اگر چاند کی تاریخوں میں معمولی رد و بدل بھی ہو جائے تب بھی آنے والے سال میں ایک طویل چھ روزہ ویک اینڈ ملنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں