پیر,  08 دسمبر 2025ء
سونا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 214 ڈالر پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ جس سے فی تولہ سونا 4 لاکھ ، 43 ہزار ، 762 روپے کا ہو گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئی تو پوری پارٹی مائنس ہو گی، فیصل واوڈا

اسی طرح 10 گرام کے سونے کا بھاؤ 1372 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ ، 80 ہزار ، 454 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید خبریں