اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے، ملک دشمن قوتوں کی ایما پر کوئی فرد ریاست اور اداروں کو نشانہ بنائے تو وہ ذہنی بیمار ہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ایک شخص کی نفرت انگیز ہرزہ سرائی میں آنے والا ردعمل ہے۔
فوج ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی امین ہے، تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے،ملکی وقار، خودمختاری اور سلامتی کے منافی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کر دیں
اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔











