اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مائنس ون پر نہیں آئے گی۔ تو پوری پارٹی کو مائنس کر دیا جائے گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے۔ اور یہ صرف اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں۔ انہیں ملک سے کسی قسم کی کوئی محبت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے۔ اور اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آج تک برداشت کر کے ہی یہاں تک آئے ہیں۔ ایک نیا سیاسی لفظ آیا ہے ’ایسی کی تیسی‘۔
یہ بھی پڑھیں:نو مئی حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 افراد اشتہاری قرار
فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے بانی کی کمزوری بتا دی ہے۔ کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہ ہو تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔











