اتوار,  07 دسمبر 2025ء
پانچ ،سات، دس اورپندرہ کلو واٹ کے سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھروں اور دفاتر میں لگائے جانے والے 5کلو واٹ سسٹم کی قیمت پانچ لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی،جو پہلے چھ لاکھ روپے تھی ۔

7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت کم ہو کر 6 لاکھ  روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 کے وی والا سولر سسٹم، جو پہلے 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ روپے میں دستیاب تھا، اب 9 لاکھ 50 ہزار سے 10 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

مزید پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری، سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی

15 کے وی والا سولر سسٹم پہلے 14 لاکھ سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے میں لگتا تھا، جبکہ اس وقت اس کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار سے 13 لاکھ روپے تک ہو گئی ہے۔

سولر سسٹمز کی قیمتوں میں گراوٹ کی بڑی وجہ تاجروں اور کمپنیوں کی جانب سے منافع میں وقتی طور پر 30 سے 40 فیصد تک کمی بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں