اتوار,  07 دسمبر 2025ء
مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر بھی نہیں آنے دیں گے، آئی جی پنجاب

لاہور(روشن پاکستان نیوز) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا ہے کہ اسکول کے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کے معاملے پر کسی قسم کی بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اور دنیا کے کسی بھی ملک میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر کی ہڑتال کا مطلب یہ ہو گا کہ “اسکول وینیں الٹتی رہیں، معصوم بچے مرتے رہیں اور کوئی نہ پوچھے۔ ایسا رویہ کوئی مہذب ملک برداشت نہیں کر سکتا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ والدین طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے کہ اس خطرناک نظام کو تبدیل کیا جائے۔ لہٰذا اس عوامی اور جانی اہمیت کے مسئلے پر اٹھائے گئے اچھے قدم کی حمایت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ اور یہ فرض کسی دباؤ کے بغیر جاری رکھا جائے گا۔ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ دراصل “لائسنس ٹو کل” کے مترادف ہے۔ جس کی اجازت کسی بھی ترقی یافتہ ریاست میں نہیں دی جاتی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا

آئی جی پنجاب نے اعلان کیا کہ ڈرائیوروں کو مہلت دی جا رہی ہے۔ لیکن اگر گاڑی بند رکھیں گے تو ہم اسے سڑک پر آنے کی اجازت بھی ہرگز نہیں دیں گے۔ یہ معاملہ بچوں اور شہریوں کی جانوں کا ہے۔ اس لیے قانون پر عملدرآمد کے سوا کوئی چوائس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی اسی طرح جاری رہے گی۔

مزید خبریں