لندن(روشن پاکستان نیوز) حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کر دی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے کاغذات حوالے کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر اور عادل راجہ پاکستان میں مطلوب ہیں ، دونوں کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کیا جائے۔
مزید پڑھیں: عادل راجہ، حیدر مہدی سمیت 6 ملزمان کے شناختی کارڈ و پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر بہتان اور ہرزہ سرائی کی کوئی ملک اجازت نہیں دے سکتا، پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کیلئے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کرینگے۔











