بدھ,  03 دسمبر 2025ء
انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کی توہین مذہب کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ ہائی کورٹ کے جج صداقت علی خان نے ایڈووکیٹ حافظ طاہر ایوبی کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

انجینئر محمد علی مرزا نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیشن کورٹ نے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات اور حقائق کو مدنظر نہیں رکھا، لہٰذا عدالت درخواست قبول کرتے ہوئے ضمانت منظور کرے۔

شکایت کنندہ عمیر قادری نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ وکیل تبدیل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے آج کی سماعت ملتوی کی جائے۔

مزید پڑھیں: جانشینی سرٹیفیکیٹ، انکاری سرٹیفیکیٹ اور سول کورٹ کا اختیار

جج صداقت علی خان نے کہا کہ آج ہی اس درخواست پر فیصلہ ہوگا، سماعت میں نصف گھنٹے کا وقفہ کیا گیا۔

سوا بارہ بجے سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمیر قادری کے وکلا نے دلائل دیے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا اور انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست ضمانت پانچ پانچ لاکھ کے دو مچکلوں کے عوض منظور کر لی۔

مزید خبریں