بدھ,  03 دسمبر 2025ء
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ ، 3 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان(روشن پاکستان نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے علاقے پنیالہ میں پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، شہید ہونے والے اہلکاروں میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں ، حملے میں کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔

ریسکیو اداروں اور پولیس نے شہید اہلکاروں کی لاشوں  کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے۔

مزید پڑھیں: نو مئی حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 افراد اشتہاری قرار

مزید خبریں