راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے بنوں میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 22 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 22 خارجی مارے گئے۔
مزید پڑھیں: پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملہ ناکام، سابق ایم پی اے آمنہ خانم کی شدید مذمت
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔











