پیر,  24 نومبر 2025ء
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سعودی عرب میں سعودی وزیر انصاف ولید السمعانی سے ملاقات

ریاض (وقار نسیم وامق) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سعودی عرب میں سعودی وزیر انصاف ولید السمعانی سے ملاقات کی ہے جس میں پاک سعودی عدالتی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سعودی عرب میں دوسری بین الاقوامی جوڈیشری کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود ہیں جہاں انہوں نے سعودی وزیر انصاف ولید السمعانی سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے ہیں۔

مزید خبریں