اسلام آباد راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوان قائد اور امید پاکستان ہیں ماہ نومبر پیپلز پارٹی قیام کا مہینہ ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید نے وطن کو ناقابل تسخیر بنایا ،ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ایٹمی طاقت اور بے نظیر بھٹو شہید کے ایٹمی میزائل پروگرام سے وطن محفوظ ہے افواج پاکستان نے ہندوستان کے خلاف تاریخی فتحیابی حاصل کی وطن کو ملک محفوظ بنانے کیلیے قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میںپیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میںپیپلز پارٹی شمولیتی پروگرام کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہمایوں خان،سبط الحسن بخاری،خالد نواز بوبی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے منشور میں عوام الناس کو طاقت کا سرچشمہ قرار دیا پارلیمان میں عوام الناس کے نمائندگان پہلی بار پارلیمان میں پہنچے طاقتور جمہوری نظام میں آئین کی بالادستی ہوتی ہے بھٹو شہید نے جبر کے ماحول سے چھٹکارے کیلئے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی ، پیپلز پارٹی قیادت نے قومی مسائل و معاملات ہمیشہ ڈائیلاگ سے حل کیے۔ انہوںنے مختلف جماعتوں کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوںآپ کو پیپلز پارٹی خاندان کا حصہ بننے کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر خالد نواز بوبی کی قیادت میں چکلالہ کینٹ راولپنڈی حلقہ ون سے سابق امیدوار ملک دانش ممریز اعوان اور جماعت اسلامی راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذیشان ولایت ستی نے درجنوں عہدیداران کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ بعد ازاںسیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزسید نیئر حسین بخاری ، پیپلز پارٹی ہمایوں خان، انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری نے نئے شامل ہونے والوں کو پارثی مفلر پہنائے۔











