هفته,  23 نومبر 2024ء
بغیر اجازت حج کرنے پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور قید مقرر

مانچسٹر(شہزاد انور ملک)سعودی عرب کے حکام نے غیر ملکی اور مقامی عازمین حج کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنا اجازت حج کرنے پر انہیں ہزاروں ریال کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

سعودی حکام نے آئندہ حج سیزن میں شرکت کے لیے مطلوبہ اجازت نامے حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہے اور اس پر 50 ہزار سعودی رالر کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے جو کہ 37 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

مزید برآں، اگر کوئی فرد ایسے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کرتے ہوئے پایا گیا جن کے پاس مناسب اجازت نامے نہیں تو اس پر بھی 50 ہزار سعودی ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: رمضان سے قبل سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان کر دیا

ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو چھ ماہ کے لیے جیل بھی جانا پڑے گا اور پھر انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اور انہیں 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں