پیر,  24 نومبر 2025ء
گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی

گلگت بلتستان(روشن پاکستان نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہوگی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ہی نگراں وزیر اعلی کے نام کا اعلان ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو تین ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی گئی پر جن میں مصطفی مدنی راوٹ ، محمد علی قائد اور راجہ نظیم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چلاس میں گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق

اپوزیشن اور حکومت کے درمیان نگراں وزارت اعلی کے لئے کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے فیصلے کا اختیار وزیر اعظم کے پاس گیا۔

حاجی گلبر خان حکومت کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی اور کل نگراں حکومت قائم کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں