اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)منتخب قیادت نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور کیمپ آفس راولپنڈی میں سولر سسٹم منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد انوررضا نے بتایاکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور کیمپ آفس راولپنڈی کا آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا جس کے خاتمے کیلئے عملی قدم اٹھاتے ہوئے پریس کلب کی منتخب قیادت نے الحمدللہ آج سے سولر سسٹم منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خانمیانوالی سے الیکشن لڑکروزیراعظم کا حلف اٹھائیں گےفیصل جاوید کا دعویٰ
انہوں نے کہاکہ سولر سسٹم کی تنصیب سے ماہانہ سات سے آٹھ لاکھ روپے کی بچت ہو گی اور یہ پیسہ پریس کلب اور ممبران کی فلاح و بہبود اور ترقی پر خرچ کیا جا سکے گا،انشا اللہ !
دوسری طرف پریس کلب ممبرا ن نے صدر نیشنل پریس کلب کے مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ وقت پر کیاگیا فیصلہ دیرپامثبت اثرات چھوڑے گا۔
ممبران نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی منتخب قیادت ایسے فلاحی وترقیاتی منصوبے جاری رکھے گی جس سے صحافیوں کادوسرا گھر پریس کلب اپنی مثال آپ ہوگا۔