ایبٹ آباد(روشن پاکستان نیوز) ایبٹ آباد میں ایک کیری ڈبہ گاڑٰ بریک فیل ہونے کے باعث ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گری جس سے گاڑی میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گاڑی برن گلی سے ایبٹ آباد کی جانب آرہی تھی کہ کھڑی کے مقام پر اس کی بریک اچانک جواب دے گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں 2 بچیوں سمیت کل 6 افراد سوار تھے، جن میں سے کوئی بھی جانبر نہ ہو سکا۔
مزید پڑھیں: مدینہ کے قریب خوفناک حادثہ، 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے منتقل کیا۔











