لاہور(روشن پاکستان نیوز)سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار رانا آفتاب نے کہا ہے کہ وہ کل کا انتخاب جیتیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا آفتاب نے کہا کہ ہمارے ارکان کو اسمبلی میں نہیں لایا جا رہا۔
انکا کہنا تھا کہ قائد ایوان کے انتخاب کےلیے ایوان مکمل نہیں ہے، ہاؤس مکمل کرنے کےلیے ہمارے لوگوں کو آنے دیا جائے۔
رانا آفتاب نے مزید کہا کہ ہمارے لیے عہدوں سے زیادہ اپنے کارکنوں کی زندگیاں عزیز ہیں۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا، وزارت اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم نواز جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب احمد خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔











