جمعه,  21 نومبر 2025ء
پختونخوا میں سکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 20 اور 21 نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 2 کارروائیاں کیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے پہر خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی،  لکی مروت میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہی نہیں ، رانا ثناء اللہ

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کی، جس میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، خوارج سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، عزمِ استحکام کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی، ملک سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں