منگل,  18 نومبر 2025ء
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائی، 15 خوارج ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشن میں 15 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیے گئے، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

کلاچی میں خارجیوں کے ٹھکانے پر کارروائی کے دوران خارجی سرغنہ عالم محسود سمیت 10 خارجی ہلاک کر دیئے گئے، شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید 5 خارجی ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے، مدت 5 سال، قومی اسمبلی میں ترمیمی بل منظور

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔ عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی، ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،

مزید خبریں