سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کی نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد

کراچی(روشن پاکستان نیوز)سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سابق اسپیکر آغا سراج درانی نے نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد دی۔ 

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ فریال تالپر اور عذرا پیچوہو کا خاص شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جب میں مشکل میں تھا مجھے سپورٹ کیا جسے نہیں بھول سکتا۔ پہلے جو ممبران تھے میں ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر آپ گڑھی یاسین سے تعلق رکھتے ہیں یہ آپ کو معلوم ہے۔ اسپیکری گڑھی یاسین کے خون میں شامل ہے۔

مزیدپڑھیں:عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑکروزیراعظم کا حلف اٹھائیں گےفیصل جاوید کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ کی ٹریننگ ہے کہ ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، سب منتخب نمائندے اس ایوان کی حفاظت کریں۔ 

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ کسی نے اس ایوان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم سامنے آئیں گے۔

مزید خبریں