جمعرات,  13 نومبر 2025ء
نادرا نے مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ امیدوار 20 نومبر 2025 تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ تمام آسامیاں نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہیں۔

نادرا کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک لیڈ) کے عہدے کے لیے اہل امیدواروں کو درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ پوزیشن اُن افراد کے لیے بہترین موقع ہے جو ڈیٹا انٹیلی جنس، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک بزنس انٹیلی جنس ڈویلپر) کی آسامی کے لیے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ عہدہ پیچیدہ ڈیٹا کو قابلِ عمل معلومات میں بدلنے اور جدید بزنس انٹیلی جنس (BI) حل تیار کرنے سے متعلق ہے۔

امیدوار اینالیٹکس، اے آئی اور سیمنٹک ماڈلنگ کے ذریعے ڈیٹا پر مبنی ایکو سسٹم بنانے کے نادرا کے مشن کا حصہ بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شہری ’زندہ‘ ہوتے ہوئے بھی نادرا کے ریکارڈ میں ’مرحوم‘ نکلا

نادرا نے ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیٹا انجینئر لیڈ) کے عہدے کے لیے بھی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ یہ پوزیشن بڑے پیمانے پر ڈیٹا پائپ لائنز اور آرکیٹیکچر کی ڈیزائننگ اور مینجمنٹ سے متعلق ہے۔ ڈیٹا انجینئرنگ کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے۔

اس کے علاوہ نادرا نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیرا ڈیٹا ڈی بی اے) کے عہدے کے لیے بھی درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ پوزیشن ٹیراڈیٹا ڈیٹا بیس سسٹمز کے نظم و نسق، کارکردگی میں بہتری اور ڈیٹا بیس کے قابلِ اعتماد انتظام سے متعلق ہے۔

نادرا کے مطابق وہ امیدوار جو ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریشن، پرفارمنس ٹیوننگ اور انٹرپرائز ڈیٹا مینجمنٹ میں مہارت رکھتے ہیں، انہیں پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں شامل ہونے کا بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں