اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے وانا میں اے پی ایس پشاور کی طرح حملے کا پروگرام بنایا تھا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری افواج بہادر ہیں، انہوں نے وانا واقعے میں اچھی حکمت عملی اپنا کر کلیئرنس آپریشن میں سارے دہشتگرد ہلاک کر دیئے ، ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کرم کیا، ہماری افواج نے وانا میں دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنایا ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے، آپ سب دعا کریں کہ فوج کو فتح نصیب ہو۔
مزید پڑھیں: پشاور میں بچھڑوں کا گوشت بکرے کے نام پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
ستائیس ویں ترمیم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب قومی اسمبلی کے ممبر ہیں، وہاں ان کی سیٹ ہے، انہیں ویلکم ہی ویلکم ہے۔










