سوات(روشن پاکستان نیوز) سوات کے علاقے مٹہ میں اے این پی رہنما ممتاز علی خان کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔
ڈی پی او سوات کے مطابق پی کے 9 سے اے این پی کے سابق امیدوار ممتاز علی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔
اے این پی کے رہنما ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ گھر سے 300 فٹ کے فاصلے پر نصب شدہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد دھماکہ: اے آئی کی مدد سے 92 فوٹیجز اکٹھی، حملہ آور ایک شخص تھا، آئی جی
ریموٹ کنٹرول بم کھنڈر نما عمارت کی دیوار میں نصب کیا گیا تھا ، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ اور دھماکے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے آج صوبائی حکومت کے تحت امن جرگہ بھی منعقد ہو رہا ہے۔










