اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آج جب 27ویں ترمیم منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں ہیش کی جا رہی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بھی اس موقع پر اسلام آباد پہنچیں گے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف گزشتہ روز اسلام آباد میں وفات پانے والے سینیٹر عرفان صدیقی کی رہائش گاہ پر بھی جائیں گے۔
یاد رہے کہ آج وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
مزید پڑھیں: سینیٹ میں 27ویں ترمیم کی منظوری کیلیے حکومت کو کتنے ارکان درکار؛ پارٹی پوزیشن کیا ہے؟
اجلاس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے خودکش دھماکے اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس شروع ہونے سے قبل وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم آج منظور ہو جائے گی، ہمارے پاس اکثریتی ووٹ موجود ہیں۔










