اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عدالت نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کی آئینی عدالت اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین
واضح رہے کہ سردار تنویر الیاس کےخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔










