چنیوٹ(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کے شہر چنیوٹ کا شہری زندہ ہوتے ہوئے بھی نادرا کے ریکارڈ میں مرحوم نکلا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چنیوٹ میں نادرا کے ریکارڈ میں خلیل احمد کا انتقال 2013 میں ہوچکا ہے یونین کونسل میں بھی انہیں مرحوم قرار دیا گیا ہے۔
شہری کا کہنا ہے کہ موبائل سمیں اور بینک اکاؤنٹ بند ہوگئے اور میں کاروباری نہیں کرسکتا۔خلیل احمد نے کہا کہ جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے والے کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں: نادرا کا شہریوں کو پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کا اعلان
خلیل احمد کا کہنا ہے کہ ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ ہونے سے کاروباری امور شدید متاثر ہیں۔
نادرا نے شہری کو نیا شناختی کارڈ جاری کردیا لیکن یوسی کا ریکارڈ تاحال اپڈیٹ نہ ہوسکا۔











