اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کل سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سنیٹرز کو مدعو کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے تمام سنیٹرزکو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اوراتحادی سنیٹرزکے اعزاز میں شام ساڑھے 6 بجے اعشائیہ کا اہتمام بھی کریں گے۔
اس موقع پر ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں حکومتی حکمت عملی اور سیاسی ہم آہنگی پر بات چیت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت
حکام کے مطابق یہ اجلاس آئینی ترمیم کے حق میں سینیٹرز کی حمایت کو یقینی بنانے اور قانونی و آئینی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کے مدعو کرنے سے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کی شمولیت اور سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
سینیٹ میں آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے حکومتی و اتحادی سینیٹرز کی یکجہتی اہم کردار ادا کرے گی، جبکہ اجلاس میں ترمیم کی قانونی حیثیت، سیاسی اثرات اور آئندہ لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔











