لاہور(روشن پاکستان نیوز) کالعدم جماعت کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے کہا کہ غیر معمولی صورتحال میں ریلی نکالنا انتہائی ناجائز قدم تھا اور ریاست پر حملہ کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں۔
بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے کہا کہ اگر ریاست کو خطرہ ہوا تو سیاست کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ریاست کے ساتھ سیاست نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مسلح جتھوں نے اسکول کے بچوں کی وین چھینی اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
مزید پڑھیں: ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف مقدمہ درج
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ریاستِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے واضح کیا کہ ریاست پر حملہ کر کے کوئی جماعت سیاست نہیں کر سکتی اور یہ اقدام ناقابل قبول ہے۔











