ضلع ننکانہ صاحب(روشن پاکستان نیوز) ضلع ننکانہ صاحب میں کل بروز بدھ پانچ نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ننکانہ صاحب بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر 5 نومبر کو ضلع ننکانہ صاحب میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے 5 نومبر کو ضلع میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد: سرکاری سکول چھٹی کے دن عیاشی کا اڈہ بن گیا، پولیس کا چھاپہ، دو خواتین گرفتار
کل 5 نومبربروز بدھ کو ضلع کے تمام سرکاری ادارے، اسکول و کالجز بند رہیں گے۔











