منگل,  04 نومبر 2025ء
پاکستان کی عالمی شبیہہ مضبوط بنانے میں قیادت اور سفارت کاری کا کلیدی کردار ہے: سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے اسلام آباد میں ہونے والے ایک سیمینار میں شرکت کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیمینار کا عنوان تھا “پاکستان کی سفارتی کامیابیاں: عالمی تعلقات کی تجدید کے ذریعے ترقی”، جس کی میزبانی انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ سٹڈی فار اسلام آباد نے کی تھی۔

سحر کامران نے ٹویٹ میں کہا کہ سیمینار میں اہم مقررین، ماہرین اور سفارتکاروں نے پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی موجودگی، مواقع، چیلنجز اور پائیدار ترقی و استحکام کے راستوں پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: سحر کامران کا آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی کامیابی میں مارکاِ حق میں قربانی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، وزیر اعظم شہباز شریف کی عالمی سطح پر کوششیں اور چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عمدہ سفارت کاری اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

سحر کامران نے کہا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر مثبت شبیہہ پیش کرنے، کلیدی دارالحکومتوں، اقوام متحدہ، اہم اداروں، پالیسی فورمز، بین الاقوامی میڈیا اور ذمہ دار پاکستانی میڈیا کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کو مضبوط بنانے میں یہ اقدامات انتہائی اہم ہیں۔

مزید خبریں