پیر,  03 نومبر 2025ء
خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی کارروائیاں، 3 خوارج ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 3 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔ جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے گروہ کو مؤثر اور درست کارروائی میں ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والے خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیم “فتنہ الخوارج” سے تھا۔ اور ہلاک دہشتگردوں میں افغان بارڈر پولیس کا اہلکار “خارجی قاسم” بھی شامل تھا۔

ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک اور خارجی “اکرام الدین عرف ابو دجانہ” مارا گیا۔

افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں میں شمولیت کا انکشاف ہوا ہے۔ اور پاکستان نے ایک بار پھر عبوری افغان حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ اور افغان سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے پر زور دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کلئیر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے افغانستان میں ڈرون حملے نہیں ہوتے اور نہ امریکا کو سرزمین دی،ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے “عزمِ استحکام” کے تحت کارروائیاں پورے عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید خبریں