پیر,  03 نومبر 2025ء
مسلم لیگ (ن) کے رہنما 300 فٹ گہری کھائی میں گر کر جاں بحق

ایبٹ آباد(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایبٹ آباد کے گلیات علاقے میں تفریحی دورے کے دوران 300 فٹ گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگئے، حادثہ پہاڑ پر چڑھتے ہوئے اچانک پاؤں پھسل جانے کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں نتهیا گلی کے قریب مسلم لیگ (ن) چارسدہ کے نائب صدر بابر خان تفریحی دورے کے دوران پہاڑ سے پھسل کر جاں بحق ہوگئے۔

بابر خان پہاڑی علاقے میں موجود تھے کہ اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تقریباً 300 فٹ گہری کھائی میں جا گرے۔

مزید پڑھیں: لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں بھی امکان

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ان کی لاش کھائی سے نکالی اور نتهیا گلی اسپتال منتقل کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بابر خان کو سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں، جن کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

بابر خان کا تعلق چارسدہ سے تھا اور وہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

وفاقی وزیر برائے کشمیر امور گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے ن لیگ چارسدہ کے نائب صدر بابر خان عمرزئی کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

اپنے تعزیتی بیان میں امیر مقام نے بابر خان کو ایک باصلاحیت، متحرک اور مخلص سیاسی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ناگہانی موت ن لیگ ہی نہیں بلکہ پوری سیاسی برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر خان عمرزئی کی پارٹی کے لیے خدمات اور عزم کو ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں