بنوں(روشن پاکستان نیوز) بنوں میرانشاہ روڈ پر ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار احمد خان میرانشاہ سے بنوں جا رہے تھے، اسکواڈ بنوں میرانشاہ مین روڈ پر واقع ممش خیل کے علاقے پہنچا تو تاک میں پہلے سے بیھٹے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
مزید پڑھیں: دیر ، پشاور اور بنوں میں دہشتگردوں کے حملے ، 5 پولیس اہلکار شہید ، 7 زخمی
پولیس حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد محفوظ رہے تاہم 5 اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی اہلکاروں کو بنوں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس کی اضافی نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔











