پیر,  03 نومبر 2025ء
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔

مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف ا ضلاع اسموگ کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں موسم weather خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ لا ہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گرد و نواح میں اسموگ رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے، چترال، دیر، باجوڑ اورکرم میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

کل سے کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری میں بھی بادل برسیں گے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا، پنجاب کے بیشتر ا ضلاع میں سموگ چھائی رہی۔

مزید خبریں