اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ، وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافے کی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے 85 فیصد اضافے کی سمری منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کی تھی جسے کابینہ نے باضابطہ طور پر سرکولیشن کے ذریعے منظور کر لیا۔
کابینہ کے فیصلے کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کو ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ ملے گا۔
ذرائع کے مطابق فیصلے سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے کا مالی بوجھ پڑے گا تاہم اس سے وفاقی ملازمین کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران خاطر خواہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 31 اکتوبرکوجاری کرنے کا حکم
ذرائع نے بتایا کہ یہ اضافہ ملازمین کے لیے ایک طویل عرصے سے زیرِ التوا مطالبے کی تکمیل ہے جس سے رہائش کے اخراجات کے بوجھ میں کمی آئے گی۔
 
				 
															 
								 
								 
								 
								 
								





 
								 
															





 
															 
															 
								 
															