جمعرات,  30 اکتوبر 2025ء
خیبر پختونخوا مرکزی اسٹیک ہولڈر ہے لیکن افغانستان سے مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی ، سہیل آفریدی
خیبر پختونخوا مرکزی اسٹیک ہولڈر ہے لیکن افغانستان سے مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی ، سہیل آفریدی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات خوش آئند ہیں، پاکستان کو اپنا مفاد دیکھنا چاہیے تاہم انہوں نے مشاورت نہ کرنے پر وفاق سے شکوہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا مرکزی اسٹیک ہولڈر ہے۔ حکومت یا خیبر پختونخوا کے عوام سے افغان مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کے شہداء کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، افغانستان سے مسلسل دہشتگردی ہو رہی ہے، میری ہمدردی صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے گئے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر این ایف سی میٹنگ ہوئی تو ضرور جاؤں گا، اور این ایف سی میٹنگ میں صوبے کا حق مانگوں گا، خیبر پختونخوا کو پرانی گاڑیاں نہیں چاہیے تھیں، خیبر پختونخوا کے حقوق کی بات ہر فورم پر کروں گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن ہو یا وزارتِ اعلیٰ کے لیے میرا انتخاب، پارٹی کا کوئی بندا بھی اِدھر اُدھر نہیں ہوا۔ صوبے میں گُڈ گورننس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی۔ اس بار بھی پہلے کی طرح ڈیلیور کریں گے۔

مزید خبریں