جمعرات,  30 اکتوبر 2025ء
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے 18 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں 28 اور 29 اکتوبر کوبلوچستان کے 2 مختلف علاقوں میں کیں، چلتن کے پہاڑی علاقے میں کارروائی کے دوران 14 جبکہ کیچ کے علاقے بولیدہ میں 4 دہشتگرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ بولیدہ میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اٹک: فوجی کی بیوہ مریم جان کی مالی مدد کی اپیل، گھر گرنے اور معاشی مشکلات کے باعث زندگی تنگ

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد فتنہ الہندوستان بھارتی پراکسی گروپ سے تعلق رکھتے تھے اور بلوچستان میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کےخاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں