بدھ,  29 اکتوبر 2025ء
علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے حکم پر علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک کر دیا گیا۔ اور نادرا حکام نے پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

واضح رہے کہ عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عدم پیشی پر علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں 30 اکتوبر کو گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔ جس کے لیے 5 گواہان کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:“دھی رانی پروگرام” کی تقریب: مریم نواز ماں جیسا کردار ادا کر رہی ہیں، آمنہ بی بی

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو بھی کل گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ان کے 6 مرتبہ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں